برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا گیا

جمعرات 10 جولائی 2025 12:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر اعلی اعزاز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پارلیمنٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لارڈ شفق محمد نے شفیق اکبر کو اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔ شفیق اکبر کو یہ اعزاز پاکستان میں سرمایہ کاری، معیاری منصوبوں کے آغاز اور سینکڑوں ملازمتیں فراہم کرنے کے اعتراف میں دیا گیا۔