Live Updates

رائے ونڈ میں موسلا دھار بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا

جمعرات 10 جولائی 2025 13:00

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)رائے ونڈ میں موسلا دھار بارش نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی کارکردگی کا پول کھول دیا،رائے ونڈ سی او یونٹ میں چیف آفیسر کی عدم تعیناتی کے باعث انتظامی معاملات شدید متاثر ہورہے ہیں ،موسم برسات میں نالہ جات اور سیوریج سسٹم کی صفائی نہ ہونے سے شہر کے تمام تجارتی اور رہائشی علاقے بارشی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ،کروڑوں روپے آمد ن دینے والے شہر کو ضلعی انتظامیہ نے یکسر نظر انداز کررکھا ہے آج تک ڈی سی لاہور اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے رائے ونڈ شہر کا دورہ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی،بارشی پانی جمع ہونے کے باعث لوگوں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں نالہ جات اور سیوریج سسٹم کی صفائی نہ ہونے سے دکانوں اور گھروں میں بارشی پانی نے تباہی مچا دی شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات