فیصل آباد، کمشنر مریم خان کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا اجلاس منعقد

جمعرات 10 جولائی 2025 15:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمشنر مریم خان کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر کی زیر سرپرستی صاف پانی اتھارٹی کے پلیٹ فارم کو متحرک کر کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات کی گئیں۔کمشنر نے کہا کہ صاف پانی بیماریوں سے بچاؤ اور ادویات کے بڑھتے اخراجات سے نجات کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

پلانٹس کی اپ گریڈیشن و بحالی سے شہریوں کو صاف پانی میسرآئے گا۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کو شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں 500 واٹرفلٹریشن پلانٹس مکمل فنگشنل،پنجاب صاف پانی اتھارٹی نے 133 واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی جبکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 160 غیر فعال واٹرفلٹریشن کی ریوویمپنگ کی۔علاوہ ازیں اجلاس میں کھارے پانی کے علاقوں میں 1127 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سائٹس پر بھی غور کیا گیا۔