جعلی بینک اکائونٹس کیس،انور مجید اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جمعرات 10 جولائی 2025 15:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)اسپیشل جج بینکنگ کورٹ کراچی نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں انور مجید، نمل مجید اور علی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جعلی بینک اکائونٹس کیس کی سماعت میں حسین لوائی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔مقدمے میں صدر آصف علی زرداری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا جا چکا ہے۔