نوشہرہ ورکاں ،تتلے عالی پولیس نے بڈھا گورائیہ مقدمہ قتل کے مرکزی ملزم منصب ڈوگر کو گرفتار کر لیا

جمعرات 10 جولائی 2025 16:52

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) علاقہ تھانہ تتلے عالی موضع بڈھا گورائیہ میں گزشتہ دنوں معمولی تنازعہ پر فائرنگ سے نوجوان کے قتل میں مرکزی ملزم منصب عرف موسی ڈوگر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہےجبکہ دیگر ملزمان عبوری ضمانتوں پر ہیں۔ بڈھاگورائیہ میں گاڑی گزارنے کے معمولی تنازعہ پر موسی ڈوگر وغیرہ نے فائرنگ کرکے نوجوان علی حسین ڈوگر کو قتل کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مقتول علی حسین ڈوگر کی ہمشیرہ ڈسڑکٹ بار کی ممبر فائزہ ایڈووکیٹ گاڑی پر گھر جارہی تھی کہ ملزم موسی ڈوگر نے خاتون وکیل کو زبردستی گاڑی گزارنے سے روک دیا ، خاتون وکیل کے فون پر اسکا بھائی علی حسین اپنی والدہ کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو منصب عرف موسی ڈوگر وغیرہ نے علی حسین ڈوگر پر فائرنگ کردی علی حسین کو شدید زخمی حالت میں ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا تھا۔ تھانہ تتلے عالی میں ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کے تحت پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378