یو ای ٹی پشاور میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 10 جولائی 2025 16:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور میں 8 تا 10 جولائی 2025 تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خرید و فروخت کے نظام کو ڈیجیٹل بنانا تھا۔ اس تربیتی پروگرام کا اہتمام خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (KPPRA) نے کیاجس میں صوبہ بھر سے 150 سے زائد افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں شرکاء کو ای بڈنگ اور ای پورٹل کے ذریعے خریداری کے عمل کے مختلف مراحل سے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔ نظام کے مختلف پہلوؤں پر مفصل تربیت امام الدین، سسٹم ایڈمنسٹریٹر نے دی۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی یو ای ٹی پشاور کے رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان تھے۔ انہوں نے کے پی پی آر اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس تربیت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے اداروں میں شفاف، مؤثر اور جوابدہ خریداری کے نظام کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف شفافیت آئے گی بلکہ کرپشن کے امکانات بھی کم ہوں گے۔