معروف بزنس مین عبدالقادر شیخانی کی جانب سے کاروباری رہنماں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

جمعرات 10 جولائی 2025 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)معروف کاروباری شخصیت اور اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی کی جانب سے کاروباری رہنماں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا گیا اس موقع پر آباد کے سابق چیئرمین اور سم سم بلڈر کے روح رواں آصف سم سم ال کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن راحیل ہارون ،ال کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ایم رحمان ،ایف پی سی سی آئی میں یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے کنوینر اکرم کوہاٹی ،کے الیکٹرک کے ریجنل ہیڈ فیصل خان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر عبدالقادر شیخانی نے کہا کہ عشائیہ کے مقصد کاروباری ساتھیوں اور دوستوں کے درمیان رابطے قائم رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :