چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کو متفقہ طور پر سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نامزد کردیا گیا

جمعرات 10 جولائی 2025 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کو متفقہ طور پر سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (SBCC) کا چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے۔ انٹربورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فقیر محمد لاکھو 31 دسمبر 2025 تک اس منصب پر خدمات انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ 8جولائی 2025 کو ہونے والے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے اجلاس میں کیا گیا۔

یہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا جس کے تحت SBCC کے آئندہ چیئرمین کا تقرر سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں باری باری سالانہ بنیادوں پر کیا جائے گا تاکہ تمام بورڈز کو مساوی نمائندگی حاصل ہو۔ اس پیشرفت کو سندھ بھر کے تعلیمی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جارہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ان کی قیادت میں تعلیمی بورڈز کے مابین باہمی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :