امیر مقام کی جانب سے (ن) لیگ خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

جمعرات 10 جولائی 2025 17:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بدھ کو اپنے رہائشگاہ کینٹ پشاور پر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان اور پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شاہ جہاں یوسف سمیت مسلم لیگ (ن) کے اراکین صوبائی اسمبلی موجود تھے۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا کے عوام سے مسلم لیگ (ن) کی وابستگی کو دہراتے ہوئے منتخب نمائندوں کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ صوبے کو درپیش چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اپوزیشن کے کردار کو بھی سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پارٹی کی خطے میں مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔