آبادی کی روک تھام کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، سید خورشید شاہ

جمعرات 10 جولائی 2025 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آبادی کی روک تھام کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پا کر ہی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 25 کروڑ کے لگ بھگ ہو چکی ہے، 2030ء تک آبادی 30 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کے باعث پانی سمیت دیگر وسائل کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، آبادی کی روک تھام کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پا کر ہی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے آبادی پر قابو پانا ہو گا، بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔