و*مخیر شخصیات کا جنرل ہسپتال کے ڈائلسز سینٹر کیلئی3ملین مالیت کے طبی آلات کا عطیہ

ٌعطیات کی فراہمی سے ڈائیلاسز یونٹ میں نمایاں بہتری آئے گی:پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل ۵وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مفت ڈائیلاسز کئے جا رہے ہیں : ایم ایس پروفیسر فریاد حسین

جمعرات 10 جولائی 2025 20:00

)لاہور (آن لائن) مخیر حضرات نے لاہور جنرل ہسپتال کے ڈائلسز سینٹر کی اپگریڈیشن اور مریضوں کی سہولت کے لیے 3ملین مالیت کے طبی آلات عطیہ کئے ہیں ۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق مریضوں کو ہر سال 18000 سے زائد ڈائیلاسز سیشنز مکمل طور پر مفت فراہم کرتا ہے۔ مخیر حضرات کی طرف سے فراہم کردہ ان عطیات سے جنرل ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اس موقع پر ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر آف نیفرالوجی ڈاکٹر عبادالرحمن اعوان، عدیل ، ڈاکٹرز ، نرسز و ہیلتھ کئیر پروفیشنلز موجود تھے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ ایسے کشادہ دست فراخ دل حضرات جو دکھی انسانیت پر اپنا پیسہ خرچ کرتے ہیں در حقیقت وہی ان کے دکھ درد کے ساتھی ہوتے ہیں،انکی یہ کاوش اور نیکی اللہ تعالی کے حضور ضرور قبول ہوگی۔

(جاری ہے)

ایم ایس پروفیسر فریاد حسین نے بتایا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کو مزید بہتر بنانے کے لیے مخیرحضرات کی طرف سے جدید پورٹیبل الٹراساؤنڈ مشینیں،کارڈیک مانیٹرز،ڈیفبریلیٹرز،بی پی اپریٹس،کریش کارٹ ٹرالیاں، ادویات سمیت ڈائیلاسز کی خدمات کے معیار اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے دیگر جدید آلات و ٹیکنالوجی بھی یونٹ کو فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا نے یہ اقدامات ڈائیلاسز سینٹر کو ایک جدید ترین طبی سہولت میں تبدیل کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہیں تاکہ مستحق مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق بروقت، ہمدردانہ اور جدید علاج میسر آ سکے۔