Live Updates

فیض آباد احتجاج کیس میں علی امین کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار

اے ٹی سی نے اسلام آباد پولیس کو پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا

جمعرات 10 جولائی 2025 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس پر سماعت کی جس دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات