ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے انسداد پولیو مہم کاافتتاح کردیا

جمعرات 10 جولائی 2025 21:10

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرکوہستان لوئرطارق محمود نے 14جولائی 2025 سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔مہم 18جولائی، 2025 تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کوہستان لوئر اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہمارے بچے ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل پا سکیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :