بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

جمعرات 10 جولائی 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہرااللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر صدر حمزہ انجم کے ہمراہ گورنمنٹ گرائمر ہائی سکول پولیس لائن کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایچ بی ایل فاؤنڈیشن کی شراکت سے تعمیر کی گئی جدید کمپیوٹر لیب، ہال اور لائبریری کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سکول میں موجود سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف حصوں کا دورہ کرایا، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں جا کر بچوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے منصوبے تعلیمی نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے۔کیونکہ آج کے بچے کل کے مستقبل کے معمار ثابت ہوں گے لہذا ان کی تعبیر تربیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے سکول میں تعلیمی سرگرمیوں ،نظم و ضبط اور بچوں کو دی جانے والی تربیت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ خوش گوار ماحول میں تعلیم حاصل کر سکے۔

متعلقہ عنوان :