dامریکی ڈالر مہنگا ہو گیا، قیمت 285 روپے تک پہنچ گئی

جمعرات 10 جولائی 2025 21:45

qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283.07 روپے اور فروخت 285.07 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یورو کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جس کی قیمت خرید 324.05 روپے اور فروخت 327.05 روپے رہی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق خلیجی ممالک کی کرنسیوں میں بھی ہلکی سی بہتری دیکھنے میں آئی، سعودی ریال کی قیمت خرید 75.06 روپے اور فروخت 76.03 روپے، جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77.03 روپے اور فروخت 78.05 روپے رہی۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں کی قیمت درج ذیل رہی۔آسٹریلوی ڈالرخرید 182.00 روپے، فروخت 187.00 روپے،چینی یوان خرید 38.85 روپے، فروخت 39.25 روپے،کویتی دینار خرید 914.08 روپے، فروخت 924.08 روپے،کینیڈین ڈالر خرید 205.00 روپے، فروخت 210.00 روپے،قطری ریال خرید 76.81 روپے، فروخت 77.51 روپے،عمانی ریال خرید 734.95 روپے، فروخت 743.95 روپے رہی۔ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات اور درآمدی دبائو کے باعث کرنسی مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔