ڈیرہ غازی خان ،محکمہ سول ڈیفنس نے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی 18 گاڑیاں تحویل میں لے لیں

جمعرات 10 جولائی 2025 21:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈیرہ غازی خان میں محکمہ سول ڈیفنس نے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی 18 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر چیکنگ کی گئی، جن میں چوک چورہٹہ، لاری اڈا، پل ڈاٹ اور دیگر اہم شاہراہیں شامل ہیں۔سول ڈیفنس افسر غلام یاسین ملک نے کارروائی کے دوران 5 ہائی ایس، 3 یورو اور 10 اے پی وی گاڑیاں تحویل میں لیں۔

(جاری ہے)

ان گاڑیوں کو بلوچ لیوی لائنز منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ایل پی جی سلنڈر کے غیر قانونی، غیر معیاری اور خطرناک استعمال کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ سول ڈیفنس افسر کے مطابق گاڑیوں میں غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی تنصیب سے آتشزدگی، دھماکوں اور جان لیوا حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے سخت ترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔