پنجاب حکومت ، تمام ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کی منظوری

جمعرات 10 جولائی 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) پنجاب حکومت کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کے لیے حکومتِ پنجاب نے پنشن میں 5 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ ان تمام موجودہ ریٹائرڈ ملازمین (پنشنرز) کو ملے گا جو یکم جولائی 2025سے پہلے ریٹائر ہو چکے ہوں۔ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق یہ اضافہ ان پنشنرز کو نہیں ملے گا جو یکم جولائی 2025کے بعد ریٹائرڈ ہوں گے۔

(جاری ہے)

خالص پنشن کا مطلب جو پنشن آپ کو مل رہی ہے اس میں سے میڈیکل الاونس نکال کر فیملی پنشن پر بھی یہ اضافہ لاگو ہوگا اور اگر پنشن وفاق یا کسی اور حکومت کے ساتھ مشترک ہے تو یہ اضافہ تناسب سے تقسیم ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اضافہ پری ریٹائرمنٹ آرڈرلی الاونس یا سپیشل پنشن پر لاگو نہیں ہوگااور بیرون ملک مقیم پنشنرز کو بھی یہ اضافہ ملے گا بشرطیکہ وہ برطانوی دور کے پنشن اضافے کے حقدار نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :