جرمنی امریکا سے یوکرین کے لیے 2 پیٹریاٹ سسٹم خریدنے کے لیے تیار ہے ،ولادیمیر زیلنسکی

جمعہ 11 جولائی 2025 09:10

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ جرمنی امریکا سے یوکرین کے لیے 2 پیٹریاٹ سسٹم خریدنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق انہوں نے کہاکہ جرمنی امریکا سے یوکرین کے لیے دو پیٹریاٹ سسٹم خریدنے کے لیے تیار ہے، اور ناروے ایک اور کی ادائیگی کر سکتا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے امریکی صدر سے مثبت بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میری درخواست تقریباً 10 پیٹریاٹ سسٹمز اور ان سسٹمز کے لیے کافی تعداد میں میزائل ہیں اور جر منی ادائیگی کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :