امریکی اتحادیوں کا یوکرین کو امریکی اسلحے کی فراہمی پر اتفاق

جمعہ 11 جولائی 2025 09:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اتحادیوں نے یوکرین کو امریکی اسلحے کی سپلائی کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہم ہتھیار نیٹو کو بھیج رہے ہیں جس کی وہ 100 فیصد ادائیگی کررہا ہے اور پھر یہ ہتھیار وہ یوکرین کو دے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ ماہ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں طے پایا تھا۔