غزہ کو 130 دن بعد ایندھن کی پہلی کھیپ موصول،ایک دن کی ضروریات کے لئے بھی کافی نہیں ، اقوام متحدہ

جمعہ 11 جولائی 2025 10:00

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) غزہ کو 130 دن بعد ایندھن کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن د وجارک نے کہا ہے کہ تنظیم کی ایک ٹیم نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 75 ہزار لیٹر ایندھن پہنچایا ہے۔یہ چار ماہ سے زائد عرصے بعد اپنی نوعیت کی پہلی کھیپ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غزہ پہنچایا گیا ایندھن توانائی کی ضروریات کے ایک دن کے لئے بھی کافی نہیں ہے۔

ایندھن اب بھی کم پڑ رہا ہے اور اگر فوری طور پر بہت زیادہ مقدار میں ایندھن غزہ نہ پہنچایا گیا تو مختلف سروسز بند ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے 2 مارچ سے غزہ میں ایندھن سمیت ہر قسم کی امداد کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس کو اقوام متحدہ نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :