Live Updates

ٹنڈومحمدخان ،مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل سے نبٹنے کے لیے میونسپل کمیٹی عملے نے صفائی آپریشن شروع کردیا، شہریوں کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے

جمعہ 11 جولائی 2025 13:12

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کے چیئرمین سید شاہنواز محسن شاہ بخاری نے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر پہلے اسپیل کی طرح دوسرے اسپیل کے بھی تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، شہر میں گندگی و کچرے کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگا دیا ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل بھی شہریوں کے زحمت نہیں بنے گا۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں اے پی پی، سے بات چیت کے دوران کہی، اس موقع پر سی ایم او اعجاز ملاح بھی موجود تھے۔ سید شاہنواز محسن شاہ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مون سون بارش کے دوسرے اسپل سے قبل شہر بھر کے تمام ڈرینج، گندے نالوں و نالیوں سمیت کچرا کنڈی مکمل طور پر صاف کردیے گئے ہیں، تاکہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو تکلیف کا سامنا نا کرنا پڑے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا مشن ہے۔

(جاری ہے)

ہماری بھرپور کوشش ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود تمام تر حفاظتی انتظامات کی نگرانی کررہا ہوں، حالیہ بارشوں کے پیش نظر میونسپل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، تمام عملہ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے انہوں نے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :