کوہستان اپر پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، چوری شدہ 2 بیٹریاں برآمد

جمعہ 11 جولائی 2025 13:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) کوہستان اپر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ 2 بیٹریاں برآمد کر لیں۔ ترجمان کوہستان اپر پولیس کے مطابق اے ایس آئی تھانہ داسو عبدالرحمان پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت چشمہ چیک پوسٹ پر موجود تھے کہ CR9 کی طرف سے ایک ڈمپر گاڑی آئی، جسے روک کر تلاشی لینے پر ڈرائیور سیٹ کے نیچے سے دو اوسکا بیٹریاں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

بیٹریوں کی بارے میں پوچھ گچھ کرنے پر ڈرائیور بیٹریوں کی ملکیت کو ثابت نہ کر سکا اور اقرار کیا کہ یہ بیٹریاں اس نے CR9 سے چوری کیں اور فروخت کرنے کے لئے لے جا رہا تھا۔ پولیس نے ملزم لال میاں اظہر ولد بہرام قوم اشہ خیل سکنہ کوز کمیلہ کے خلاف تھانہ داسو میں مقدمہ درج رجسٹر کیا اور بیٹریوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس کی گشت، ناکہ بندی، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد علاقے میں امن کی فضاء کو قائم کرنا ہے اور ہر قسم کی منفی سرگرمیاں، انسدادِ جرائم کا خاتمہ اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام ہے۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں اور تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر جرائم سے پاک ایک بہترین معاشرہ تشکیل دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :