روس دنیا کو توانائی کے وسائل فراہم کرنے والا ایک عالمی سپلائر ہے، سیکرٹری جنرل اوپیک

جمعہ 11 جولائی 2025 13:12

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) اوپیک کے سیکرٹری جنرل هيثم فيصل راشد الغيص نے کہا ہےکہ روس دنیا بھر کو توانائی کے وسائل فراہم کرنے والا ایک عالمی سپلائر ہے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق سی این بی سی ٹی وی کو انٹرویو میں ھيثم فيصل راشد الغيص نے کہا کہ روس صرف تیل ہی نہیں بلکہ دیگر توانائی کے وسائل بھی دنیا کو فراہم کرتا ہے، اور دنیا بھر کی تیل کی فراہمی کا تقریباً 10 فیصد روس سے آتا ہے۔

انہوں نے امریکا میں زیر غور تجویز جس کے تحت روسی توانائی خریدنے والے ممالک سے درآمدات پر 500 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے، پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں توانائی کی فراہمی میں اچانک اور شدید کمی نہیں آنی چاہیے۔اوپیک سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر توانائی کی مانگ میں اضافے کے باوجود رسد میں کمی ہوئی، تو یہ عالمی توانائی مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :