افغانستان ، ٹریفک حادثے میں دلہا، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق، خاتون زخمی

جمعہ 11 جولائی 2025 13:34

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں ٹریفک حادثے میں دلہا، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے حادثے کی وجہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ ضلع کشم میں اس وقت پیش آیا جب دلہا اور دلہن اپنے گھر جا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں دلہا، دلہن سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔