
پاکستان اور ویتنام کا اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی ویتنامی ہم منصب سے ملاقات میں سٹریٹجک معاشی شراکت داری پر اتفاق
جمعہ 11 جولائی 2025 15:24

(جاری ہے)
وزرائے تجارت نے کاروباری تعلقات کو فروغ دینے، مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیکسٹائل، زراعت، دواسازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ملاقات کے موقع پر تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اور ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کی طرف پیشرفت کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید آسان بنایا جا سکے۔وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان کے سٹریٹجک محلِ وقوع کو اجاگر کرتے ہوئے ویتنام کو وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی کی پیشکش کی جو علاقائی رابطوں کے منصوبوں کے ذریعے ممکن ہو سکتی ہے۔ویتنام کے وزیر نگویین ہونگ دیئن نے پاکستانی چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات کی درآمدات بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ویتنام کے مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی سیکٹرز میں پاکستانی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ملاقات کا اختتام اس مشترکہ عزم پر ہوا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے ایک طویل المدتی معاشی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر جون میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہو گئے تھے، رپورٹ
-
یہ کس کا ویژن ہے سر؟ اسلام آباد میں نصب نئی یادگار سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی
-
علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے، مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
-
سپریم کورٹ کے حکم پر گریڈ 16 اور زائد کے ہزاروں سرکاری افسران کی سکروٹنی کا آغاز
-
تحریک انصاف ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے، پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو ان سے کیا بات کریں؟، رانا ثناء اللہ
-
امریکی صدر یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی ترسیل بحال کرنے پر راضی
-
مون سون بارشیں،دریائے سند ھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب، پی ڈی ایم اے کا فلڈالرٹ جاری
-
افغان مہاجرین کی وطن واپسی علاقائی استحکام کے لیے خطرہ، یو این ایچ سی آر
-
غزہ: ایندھن کی کمی امدادی کارروائیوں کے لیے خطرہ، یو این ادارے
-
پنجاب اسمبلی کے 26 اراکین کی بحالی پر مذاکرات کا دوسرا دور بے نتیجہ ختم
-
اعلان کے ساتھ ہی تحریک کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے، پی ٹی آئی
-
حکمرانوں کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے، حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.