پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11جولائی کوآبادی کا عالمی دن منایا گیا

اس دن کو منانے کا مقصد آبادی کے بڑھنے سے پیدا ہونے والے مسائل اور حل کو اجاگر کرنا ہے

جمعہ 11 جولائی 2025 15:39

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11جولائی کوآبادی کا عالمی دن منایا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11جولائی کوآبادی کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد آبادی کے بڑھنے سے پیدا ہونے والے مسائل اور حل کو اجاگر کرنا ہے، آبادی کا عالمی دن اس سال اس عنوان سے منایاگیاکہ نوجوانوں کو ایسے حالات مہیا کئے جائیں جہاں وہ خاندان بنانے کا فیصلہ آزادانہ طور پر کرسکیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان تقریبا 24 کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے 5واں بڑا ملک ہے، جس میں سے 44 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی ایک سنگین مسئلہ ہے اس کو قابو نہ کیا تو ہم موسمیاتی تبدیلی، غذائی قلت، پانی کی کمی، غذائیت کی کمی، بے روزگاری، نوزائیدہ اموات سمیت شدید مسائل کا مزید شکار ہوں گے، عملی اقدامات کے ساتھ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ پہلی مردم شماری کے بعد سے 2027 تک پاکستان کی آبادی میں 8 گنا اضافہ متوقع ہے۔