لاہور کے علاقے بکر منڈی میں 400 کلو خراب گوشت برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 11 جولائی 2025 15:52

لاہور کے علاقے بکر منڈی  میں 400 کلو خراب گوشت برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور کے علاقے بکر منڈی میں میٹ گودام سے400 کلو خراب گوشت برآمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ گودام سے برآمد شدہ مضر صحت 400 کلو گوشت تلف کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ گودام میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہیں تھا، ٹوٹے گندے فرش پر گوشت رکھا پایا گیا جسے پولیس کی موجودگی میں تلف کیا گیا۔ تعفن زدہ گوشت تیار کر کے مختلف شاپس اور سٹی ایریا میں سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کر کے مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی ،شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری 1223 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :