کے الیکٹرک حکام نے کراچی میں فوارہ چوک کے علاقے میں لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کردی

کے الیکٹرک 2030 تک95 فیصدکراچی میں لوڈشیڈنک ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے،سعدیہ دادا

جمعہ 11 جولائی 2025 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) کے الیکٹرک نے شہر میں ایک اور علاقے کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دے دیا،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کے ای اور علاقہ مکینوں کے اشتراک سے ممکن ہوا۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک حکام نے کراچی میں فوارہ چوک کے علاقے میں لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کردی۔

(جاری ہے)

چیف ڈسٹری بیوشن اینڈ مارکوم آفیسر سعدیہ دادا نے کہا کہ فوارہ چوک کے مکین مبارکباد کے مستحق ہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیالیکٹرک اور علاقہ مکینوں کیاشتراک سے ممکن ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک 2030 تک95 فیصدکراچی میں لوڈشیڈنک ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔یاد رہے دو ماہ قبل کے الیکٹرک نے بجلی چوری کے خلاف موثر کارروائیوں کے بعد متعدد علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیئے تھے۔