ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فرضی مشق کا انعقاد

محکمہ جیل خانہ جات،پنجاب رینجرز،سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ،ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے عملے نے حصہ لیا

جمعہ 11 جولائی 2025 17:42

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت اور موثر انداز میں نمٹنے کے لیے محکمہ جیل خانہ جات،پنجاب رینجرز،سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ،ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے اشتراک سے مشترکہ فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد سیکیورٹی اداروں کے باہمی روابط، استعداد کار اور فوری ردعمل کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔

مشق کے دوران جیل میں کسی تخریبی کارروائی یا بم کی اطلاع کی فرضی صورتحال پیدا کی گئی،جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو سیل کیا،مشتبہ مواد کو ناکارہ بنایا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جیل انتظامیہ نے تمام اداروں کے تعاون اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران نے کہا کہ ایسے عملی مظاہرے نہ صرف کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ہوتے ہیں بلکہ مختلف محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بھی مثر بناتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشق کے انتظامات کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ قومی سلامتی کے اداروں کی ہم آہنگی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال غلام سرور لنگڑیال نے فرضی مشقوں میں شمولیت کرنے والے ڈیپارٹمنٹس کاشکریہ ادا کیا اور انکی پیشہ وارانہ تربیت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :