پرائیویٹ گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی

ٹیسٹنگ کے بعد ایک سال کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا،پنجاب کابینہ کی جانب سے قانون میں ترمیم

جمعہ 11 جولائی 2025 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پرائیویٹ گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکل کوبھی اب فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ موٹر سائیکل کی ٹیسٹنگ کے بعد ایک سال کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا،پنجاب کابینہ کی جانب سے قانون میں ترمیم کر لی گئی،جلد اس پرعملدرآمد کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ حکمت عملی مرتب کر لے گا،پنجاب میں ایل پی جی استعمال کرنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کریک ڈان جاری ہے ، تمام بس ٹرمینلز پر کارروائی کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے گئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی ایز کی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کیں ، غیر قانونی رکشہ باڈی بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :