لاہور ، متعدد انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرروتبادلے

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا افسران کو نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم

جمعہ 11 جولائی 2025 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) لاہور پولیس کے متعدد انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرروتبادلے کر دیئے گئے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تنزیل بٹ کو گلشن اقبال سے انچارج انویسٹی گیشن شاد باغ،محمد صدیق کو شاد باغ سے انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

عاطف ریاض ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن سرور روڈ ، محمد ندیم ماڈل ٹان سے انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال مقرر کردیئے ۔سب انسپکٹر محمد آصف کو انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال لگادیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے افسران کوجائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔