فواد چوہدری کی لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست جزوی طور پرمنظورکرلی گئی

جمعہ 11 جولائی 2025 19:03

فواد چوہدری کی لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست جزوی طور پرمنظورکرلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے فوادچودھری کی 9مئی مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،چیف جسٹس یحیی آفریدی نے فیصلہ تحریرکیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست جزوی طور پر منظورکرلی گئی،سپریم کورٹ نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا بھی کی، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ٹرائل قانون کے مطابق جاری رہیں گے،لاہور اور فیصل آباد کے مقدمات پر حکم امتناع جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کرے۔