کھوکھر ٹاؤن :پلاسٹک گودام کی چھت گرنے سے دوسرا ریسکیو اہلکار شہید

جمعہ 11 جولائی 2025 20:25

کھوکھر ٹاؤن :پلاسٹک گودام کی چھت گرنے سے دوسرا ریسکیو اہلکار شہید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) شفیق آباد کے علاقے کھوکھر ٹاؤن میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کے بعد عمارت کی چھت گرنے سے ریسکیو اہلکار شعیب ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد اب دو ہو چکی ہے۔واقعہ کے روز ریسکیو اہلکار ناظم موقع پر ہی بلڈنگ کے ملبے تلے دب کر شہید ہو گیا تھا، جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

تین زخمیوں کو فوری طور پر ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک اہلکار آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔آتشزدگی گزشتہ روز دوپہر 12 بجے کے قریب پلاسٹک گودام میں لگی تھی جس پر قابو پانے کے بعد ریسکیو ٹیمیں عمارت کا معائنہ کر رہی تھیں کہ اسی دوران شدید متاثرہ گودام کی چھت گر گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :