کراچی پولیس کی کارروائی، چھ ملزمان سے4موٹر سائیکلیں اور دیگر مال مسروقہ برآمد

جمعہ 11 جولائی 2025 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) کراچی پولیس نے بین الصوبائی چور گروہ کے 6مبینہ کارندوں کو گرفتار کر کے4موٹر سائیکلیں اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا۔شاہ لطیف پولیس نے منزل پمپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئےچار موٹر سائیکلیں، پسٹل بمعہ رائونڈز،موبائل فونز اورنقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غلام نبی، شہزادعرف جونی، مجاہد، راجہ عباس، بلال اور فصی خان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سرگرم اور منظم موٹر سائیکل لفٹنگ نیٹ ورک سے ہے۔ گرفتار گینگ کا سرغنہ غلام نبی کراچی شہر سے موٹر سائیکلیں چھینوا کر اندرونِ سندھ سمیت دیگر صوبوں میں فروخت کرتا تھا۔گرفتار ملزمان سے برآمدشدہ موٹر سائیکلوں کا ریکارڈاے وی ایل سی سے چیک کیا جا رہا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔