پک اپ ،موٹر سائیکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،چار زخمی

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)گدون امازئی ، ٹوپی روڈ پر پک اپ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ، پولیس تھانہ آئی ڈی ایس کی رپورٹ کے مطابق ایک پک اپ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لیاقت سکنہ گندف جاں بحق جبکہ دو ساتھی سلیم اور اجمل ساکنان گندف زخمی ہوگئے اسی طرح پک اپ گاڑی میں سوار گل فرید سکنہ گندف اور شیرین خان سکنہ تکیل زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔