آر ڈی اے میں حج 2026 کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد ، دو خوش نصیب ملازمین منتخب

جمعہ 11 جولائی 2025 22:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آر ڈی اے کانفرنس روم میں حج برائے سال 2026 کے سلسلے میں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈی جی آر ڈی اے نے کی جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس قاضی صہیب احمد، آر ڈی اے کے دیگر افسران و ملازمین اور سی بی اے یونین کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد گریڈ 1 تا 16 کے آر ڈی اے ملازمین کے لیے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر دو خوش نصیب ملازمین، یاسر حسین (جونیئر کلرک، گریڈ 11) اور طارق محمود (ایف ای لوڈر، گریڈ 5) حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے کامیاب قرارپائے۔

(جاری ہے)

تقریب میں موجود افسران، ملازمین اور یونین عہدیداران نے دونوں کامیاب ملازمین کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شرکاء نے ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی میں ادارے میں شفافیت اور فلاحی اقدامات فروغ پا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آرڈی اے قاضی صہیب احمد نے اس موقع پر کہا کہ تمام افعال میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ادارے کی ساکھ اور اعتماد میں مزید اضافہ ہو۔ ڈی جی آر ڈی اے نے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شفافیت کے اصولوں پر کاربند رہ کر ادارے کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دیانت داری، پیشہ ورانہ رویے اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کے ذریعے ادارے کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے جو نہ صرف ملازمین بلکہ عوام کے لیے بھی اعتماد کا باعث ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا بہت جلدانفورسمنٹ اسکواڈ کو مستحکم کیا جائے گا جبکہ سکیورٹی گارڈز اور بلڈنگ کنٹرول ونگ کے لیے سرویئرز کی بھرتی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :