ٴکمشنر ریاض محسود کا دریائے کابل اور دریائے سندھ تجاوزات اور معدنیات کے خلاف آپریشن کا جائزہ

جمعہ 11 جولائی 2025 22:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)کمشنر ریاض محسود کا ریسکیو1122کی کشتی میں دریائے کابل اور دریائے سندھ تجاوزات اور معدنیات کے خلاف آپریشن کا جائزہ اور نگرانی کے لیے ہنگامی سکرینگ دورہ نوشہرہ ۔

(جاری ہے)

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ صوبائی حکومت کے واضح احکامات کی روشنی میں قیمتی معدنی وسائل کا غیر قانونی استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا معدنیات کی غیر قانونی نقل و حمل اور گولڈ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ ادارے مؤثر انداز میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں گے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ قانونی لیز ہولڈر کمپنی کے ساتھ بیٹھ کر سیکورٹی کا مربوط پلان ترتیب دیں اور اس پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیکمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ضلع نوشہرہ کا ہنگامی دورہ کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کے ہمراہ جبی نظامپور میں دریائے سندھ کے کنارے واقع سونے کی لیز شدہ بلاک کا کشتی کے ذریعے معائنہ کیا اس موقع پر لیز ہولڈر کمپنی کے مالکان اور مینیجرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے دوران کمشنر پشاور نے ڈپٹی کمشنر آفس میں گولڈ مائننگ کمپنی کو فیلڈ میں درپیش مسائل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ معدنیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر سونا نکالنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ معدنیات پر مشتمل مشترکہ آپریشن شروع کیا جائے گاغیر قانونی گولڈ مائننگ کی سپلائی لائن کاٹنے، پٹرڈیزل کی ترسیل روکنے اور لیز ہولڈر کمپنی کے تعاون سے مشترکہ چیک پوسٹ قائم کرنے کے اقدامات بھی طے پائے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ قانونی طور پر سونا نکالنے والے لیز ہولڈرز کو ہر ممکن انتظامی اور سیکورٹی سپورٹ فراہم کی جائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ صوبائی حکومت قانونی مائننگ کمپنیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ معدنیات کے ساتھ مستقل روابط کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنایا جائے گا۔