کوشش ہے اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے، گورنر خیبر پختونخوا

ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے، فیصل کریم کنڈی تحریک انصاف کے دو چیپٹر ہیں ایک اسلام آباد اور دوسرا کے پی چیپٹر ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے،گفتگو

جمعہ 11 جولائی 2025 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف کے دو چیپٹر ہیں ایک اسلام آباد اور دوسرا کے پی چیپٹر ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔اس موقع پر سید خورشید نے کہا کہ مولانا صاحب سے ہمارا پرانا تعلق ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے اسمبلی میں جتنے ارکان ہیں اتنی ہی سیٹیں ہوں گی۔