عالمی یوم آبادی کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی اور ہینڈز کے تعاون سے عالمی دن منایا گیا

آبادی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس حساب سے ترقی زیرو ہے، دین میں بھی کہا گیا ہے کہ ماں اور بچوں کی صحت ضروری ہے، مقررین

جمعہ 11 جولائی 2025 21:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)عالمی یوم آبادی کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی اور ہینڈز کے تعاون سے عالمی دن منایا گیا جس میں پاپولیشن آفس کے ڈسٹرکٹ انچارج بخت سیال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیر غلام حسین اور ہینڈز کے ریجنل منیجر عبدالرزاق عمرانی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں بڑی آبادی والا ملک بن گیا ہے، کیا آبادی کے علاوہ وسائل کے حساب سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے، انہوں نے کہا کہ آبادی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس حساب سے ترقی زیرو ہے، دین میں بھی کہا گیا ہے کہ ماں اور بچوں کی صحت ضروری ہے، ماں کو حکم دیا ہے کہ وہ ماں اپنے بچوں کو ڈھائی سال تک دودھ پلائے اور اس حوالے سے آبادی میں وقفہ بھی پیدا ہوجاتا ہے لیکن معاشرے میں جس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے وہ باعث تشویش ہے، آبادی میں وقفہ نہ ہونے کے سبب ماں اور بچوں کی صحت دونوں بری طرح متاثر ہورہی ہے، ڈھائی سال کے دودھ پلانے سے بچے کی صحت بہتر رہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگاہی دی جائے کہ وہ ماں اور بچوں کی صحت کے حوالے سے وقفہ کا خیال رکھے کیونکہ وقفہ کم ہونے سے بچے کی صحت، پستہ قد، کمزور جسم کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو شعورد اور آگاہی کیلئے اس طرح کے سیمینار کا انعقاد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں چاہئے کہ نوجوانوں کو شعور آگاہی اور صحیح قیادت کی ضرورت ہے، اگر قیادت کی ذمہ داری نوجوانوں پر ڈالیں گے تو وہ اپنا کردار بھرپور طورپر ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کی پیدائش میں سوچ سمجھ کر اضافہ کرنا چاہئے، آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ بہبود آبادی فعال کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے ملک میں بیروزگاری ہے اس کو خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔