پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا ء کپ ٹورنامنٹ کھیلنے نہیں جائے گی‘حکومتی ذرائع

انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکائونٹس سے ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں‘ ذرائع

جمعہ 11 جولائی 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پاکستان نے ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے جبکہ بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازعہ بنایا ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے، انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکائونٹس سے ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں، موجودہ صورتحال،کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔