میں کوئی جاسوس نہیں ،رپورٹس کے بعد پتا چلے گا،وزیرداخلہ سندھ کاحمیرا اصغر کی موت طبعی یا قتل کے سوال پرجواب

حمیرا اصغر واقعے کی تفتیش کے لیے ڈی آئی جی کراچی سائوتھ کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے،ضیاء الحسن لنجار کی میدیا سے گفتگو

جمعہ 11 جولائی 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے حمیرا اصغر کی موت طبعی یا قتل کے سوال پر کہا کہ میں کوئی جاسوس نہیں ،رپورٹس کے بعد پتا چلے گا۔وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کا اجلاس ہوا، صوبائی سیکیورٹی اورافغانی ودیگر غیرقانونی مقیم کیمعاملے پربات ہوئی، وفاقی سطح پر کارروائی ہورہی ہے اب صوبائی سطح پر ہوگی۔

(جاری ہے)

صحافی نے سوال کیا حمیرہ اصغر کی موت طبعی ہے یا قتل تو ضیا لنجار نے کہا کہ میں کوئی جاسوس نہیں ، رپورٹس کے بعد ہی پتا چلے گا کہ حمیرا اصغرکا واقعہ قتل ہے یا طبعی موت انھوں نے بتایا کہ حمیرا اصغر واقعے کی تفتیش کے لیے ڈی آئی جی کراچی سائوتھ کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے کیواقعے کی انکوائری جاری ہے، کمشنر نے رپورٹ دی ہے ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آر ہوچکی ہے ، لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پردرج مقدمے کی بنیاد پرگرفتاریاں ہوئیں۔