ڑ* حفاظت اور خدمت ساتھ ساتھ، شہریوں سے زیادتی، نا انصافی ہرگز برداشت نہیں

ی*شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گی: ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران

جمعہ 11 جولائی 2025 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کا جمعتہ المبارک کے اجتماعات کی سکیورٹی کے ساتھ کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کی دادرسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔فیصل کامران نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ قانون کی بالا دستی، متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنااولین ترجیح ہے۔

شہریوں سے زیادتی، نا انصافی ہرگز برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

اختیارات سے تجاوز، جھوٹے مقدمات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے۔ شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ تما م افسران بشمول ایس ایچ اوز ہر جمعہ مساجد میںباقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگارہے ہیں۔ مساجد میں کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔کھلی کچہریاں عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ پولیس کا ہر جوان اپنے شہریوں کی حفاظت اور مدد کیلئے موجود ہے۔ شہری جرائم کے خاتمے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :