۲پنجاب جانے والی مسافر بسوںسے اتار کرقتل کئے جانے والے 9 مسافروں کی نعشیں ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کے حوالے

جمعہ 11 جولائی 2025 21:45

۵کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر بسوںسے اتار کر اغواء کرکے قتل کئے جانے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 9 مسافروں کی شناخت کے بعد ان کی نعشیں ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کے حوالے کردی گئیں گزشتہ شب کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر بسوں کو ڈب سرہ ڈاکہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے روڈپر ناکہ لگاکر گاڑیوں میں سوار مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 9 مسافروں کو ان کے اہلخانہ کے سامنے اغواء کرکے پہاڑوں کی جانب لے جاکر قتل کردیا انتظامیہ نے نعشیں تحویل میں لیکر رکھنی ہسپتال منتقل کی جہاں پر مارے جانے والے 9 افراد جن میں 2 سگے بھائی جو اپنی فیملی کے ساتھ اپنے والد کے انتقال پر اس کے جنازے اور تجہیز و تکفین میں شرکت کے لئے جارہے تھے شامل ہیں ان کی نعشیں کمشنر ڈیرہ غازی اشفاق احمد نے وصول کی انہوں نے بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے بواٹہ کے مقام پر میتیں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے وصول کیں جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا گیاانتظامیہ کے مطابق قتل کیے جانے والے 9 مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے بتایا کہ 2 بھائی جابر اور عثمان کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیاپو رسے ہے۔ محمد عرفان کا تعلق ڈیرہ غازی خان، صابر گوجرانوالہ، محمد آصف مظفرگڑھ اور غلام سعید کا تعلق خانیوال ،محمد جنید کا تعلق لاہور، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات سے ہے۔واضح رہے کہ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسین اور اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق دہشتگردوں نے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جن کی نعشیں پہاڑی علاقوں سے ملنے کے بعد ہسپتال منتقل کی گئی تھیں۔