اقوام متحدہ کی فلسطین ایشو پر دو روزہ کانفرنس 28 جولائی تک موخر

اب یہ کانفرنس 28 اور 29 جولائی کو منعقد کی جائے گی،دنیابھر کے نمائندے شریک ہونگے

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:07

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)اقوام متحدہ کی فلسطین ایشو پر فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی کانفرنس کو 'ری شیڈول' کر دیا گیا ہے۔ اب یہ کانفرنس 28 اور 29 جولائی کو منعقد کی جائے گی۔ جس میں دنیا بھر کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے یہ کانفرنس پچھلے ماہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس سے پہلے یہ کانفرنس ماہ جون میں متوقع تھی۔سعودی عرب اور فرانس کچھ عرصہ سے فلسطین ایشو پر مل کر کام کر رہے ہیں اور مسلسل باہمی رابطے میں ہیں تاکہ مسئلے کے دو ریاستی حل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ کانفرنس بھی دو ریاستی حل پر فوکس کرنے کے لیے ہے۔ تاکہ خطے میں دیر پا امن کا قیام ممکن ہو سکے۔