ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ، بزنس کمیونٹی کسی قسم کے احتجاج سے گریز کرے،عاطف اکرام شیخ

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر (ایف پی سی سی آئی )عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوا ہے ، موجودہ حالات میں کوئی مشکل کھڑی نہیں کرنا چاہتے ، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی قسم کے احتجاج سے گریز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 30اے ، 8بی ، 40بی اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 21ایس پر تحفظات ہیں ،وزیر مملکت خزانہ اور ان کی ٹیم نے بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت مثبت سمت میں جاری ہے ،امید ہے کہ خوش اسلوبی سے مسئلے کا حل نکا ل لیں گے ،ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکلتا ہے ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ لوگوں میں خوف کی فضا ختم ہونی چاہئے ، فیڈ ریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اس معاملے پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔