اقرابی بی قتل کیس ، عدالت نے ملزم حارث لطیف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ایبٹ آباد کے پوش علاقہ حبیب ﷲ کالونی میں گھریلو ملازمہ اقرابی بی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم حارث لطیف کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ہفتہ کی صبح جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے ملزم کو صبح ساڑھے 8 بجے عدالت پہنچایا جہاں ملزم نے جرم کے ارتکاب سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پولیس حراست کے دوران ملزم نے کسی بھی مرحلہ پر جرم کا اعتراف نہیں کیا۔