بھکر پولیس نے اشتہاری جعلی پولیس افسر کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:02

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) بھکر پولیس نے اشتہاری جعلی پولیس افسر کو گرفتار کر لیا۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل منصورعلی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر اکرام اللہ خان اور مہر شبیر احمد سب انسپکٹر نے پولیس نفری کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوے بروقت کارروائی کرکے پولیس افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا اشتہاری جعلی ایس پی آرباز فاروق ولد محمد فاروق کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے پولیس وردی، ایس پی رینک سٹارز، اور چھڑی بھی برآمد کر لی،مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی انوسٹیگیشن بھکر شوکت علی نے کہا کہ جعلی پولیس افسر قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ تھانہ سرائے مہاجر کی مستعد ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مزید بتایا کہ ملزم مختلف علاقوں میں خود کو اعلیٰ پولیس افسر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹ رہا تھا، اور اس کے خلاف مقدمہ درج تھا اور کافی عرصہ سے روپوش تھا۔\378

متعلقہ عنوان :