عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ صحت وآبادی کے زیراہتمام سیمینار اورواک کا انعقاد

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ صحت وآبادی کے زیراہتمام سیمینار کا انعقادکیاگیا۔ سیمینار میںنضلعی آفیسر بہبود آباد اسرار احمد انجم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میڈم سمیرا دلاور، ڈپٹی ٹیکنیکل ڈاکٹر ماہ نور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی میڈم فوزیہ اور خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے بااختیار نوجوان، متوازن خاندان، ترقی کی راہ پر پاکستان کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمیںناپنے نوجوانوںنکو خاندانی منصوبہ بندی، صنفی مساوات، تعلیم وصحت اور صاف ماحول تک رسائی دینی ہوگی۔ تاکہ وہ ایک متوازن خاندان کے ذریعے اپنی اور ملک کی فلاح وبہبود کو یقینی بناسکیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی آبادی میں 1950ء سے اب تک سات گنا اضافہ ہو چکا ہے، اور آبادی میں مسلسل اضافے کے ساتھ ملکی وسائل پر بھی دباو? بڑھتا جا رہا ہے۔

ملکی ترقی کی راہ ہمواہ کرنے کیلئے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کمیونٹی پروگرامز میں شامل کرکے بڑھتی ہوئی آبادی واثرات کے بارے میںنآگاہی فراہم کی جائے تاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرکے عوام الناس کی سمت کو ایک متوازن معاشرہ کی جانب مبذوال کروایا جاسکے۔ شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو اس سلسلے میں آگے بڑھنے کی دعوت دی تاکہ ملک کی مستقبل کی سمت کو بہتر بنایا جا سکے۔سیاسی جماعتوں، پارلیمنٹیرینز اور میڈیا کا فعال کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر اس قومی موضوع پر بات ہونی چاہیے تاکہ عوام میں شعور بیدار ہو۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ شہری آبادکاری میں تیزی آئی ہے، جس سے زمین کے استعمال میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ترقی یافتہ ممالک نے مو?ثر حکمت عملیوں سے آبادی کی رفتار کو قابو میں رکھا، اور یہ عالمی سطح پر اہم تجربات کے طور پر سامنے آئے ہیں۔