بلوچستان ، بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)حکومت بلوچستان نے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے اعلامیہ کے مطابق اسفند یارر کاکڑ کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن،علی اکبر بکوچ کو سیکرٹری کلائمٹ چینج اینڈ انوائرمنٹ ،معین الرحمن کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عبدالناصر دوتانی کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان ، داود خان خلجی کو ڈائریکتڑ جنرل لوکل گورنمنٹ بلوچستان ، میجر(ر) الیاس کبزئی کو ڈپٹی کمشنر سبی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ قربان مگسی ،ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللہ کھیتران ،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ محمد ایوب قریشی اورڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :