ایف آئی اے ٹیم کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ایف آئی اے سرگودھا کی ٹیم نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے سرگودھا کے مطابق گرفتار ملزمان میں غلام قادر اور تنویر الحسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم غلام قادر نے شہری کو یونان ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 30 لاکھ روپے جبکہ ملزم تنویر الحسن نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 11 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

غلام قادر اور تنویر الحسن شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم وصول کرنے کے بعد رُوپوش ہو گئے تھے۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث نوسربازوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ، شہری ایسے عناصر کی نشاہدہی کریں جو ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔